بالی ووڈ اداکارہ صوفیہ حیات نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی

میں نے سبق سیکھا ہے اب اس شخص سے شادی نہیں کروں گی جو میرے برابر نہیں ہو گا ‘صوفیہ حیات

بدھ 2 مئی 2018 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) یاد رہے کہ صوفیہ حیات کا آبائی تعلق بھارت سے ہے لیکن انہیں اس وقت شہرت ملی تھی جب وہ بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے ساتویں ایڈیشن میں شریک ہوئی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیلٹی شو ’بگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ ’صوفیہ حیات ‘نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

صوفیہ حیات نے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مجھے کہا تھا کہ تم انٹریر ڈیزائنر ہو اور محلوں کو خوبصورت بناتے ہوے لیکن تم نے جھوٹ بولا بلکہ تم تو قرض میں ڈوبے ہوئے ہو، تم نے کہا تم مجھ سے محبت کرتے ہوے وہ بھی جھوٹ تھا ، محبت جھوٹ نہیں بولتی اور چوری نہیں کرتی، میں نے ہر بل خود ادا کیا ، میں نے ہمارے کپڑوں اور کھانے کیلئے خرچ کیا اور تم مجھ سے مزید چوری کرنا چاہتے ہو -ان کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ ہر کسی نے مجھے خبردار کیا کہ کسی ایسے شخص سے شادی مت کرو جس کے پاس رہنے کیلئے گھر اور پیسہ نہیں، لیکن میں نے کسی کی نہیں سنی ،میں محبت پر یقین رکھتی تھی لیکن تم نے مجھے غلط ثابت کر دیا تو اس لیے میں تمہیں اپنے گھر اور زندگی سے نکال رہی ہوں ، میں نے سبق سیکھا ہے کہ اب اس شخص سے شادی نہیں کروں گی جو میرے برابر نہیں ہو گا ،جو مجھے سہار انہیں دے سکتا ، جو میرے ساتھ کھڑے ہونے کے قابل نہ ہو ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صوفیہ حیات اپنے بولڈ مناظر کے باعث شہرت رکھتی ہیں اور انہوں نے کچھ عرصہ پہلے ریلیز ہونے والی فلم ’اکثر 2 ‘میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

متعلقہ عنوان :