رائو انوار کے مبینہ جعلی مقابلوں کی تحقیقات سے متعلق سماعت

عدالت کا درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم سماعت ملتوی رائو انوار نے جنہیں جعلی مقابلے میں مارا ان کے لواحقین کہاں ہیں ، دوران سماعت عدالت کا استفسار

بدھ 2 مئی 2018 13:49

رائو انوار کے مبینہ جعلی مقابلوں کی تحقیقات سے متعلق سماعت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے رائو انوار کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات سے متعلق دائر درخواست پر درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں رائو انوار کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ رائو انوار نے جنہیں جعلی مقابلے میں مارا ان کے لواحقین کہاں ہیں درخواست گزار مزمل ممتاز نے کہا کہ درخواست عوامی مفاد میں لگائی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب رائو انوار آن ڈیوٹی تھے اس وقت یہ درخواست کیوں نہیں لگائی عدالت نے درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رائو انوار نے جعلی مقابلوں کے ذریعے ترقی حاصل کی۔ رائو انوار نے اب تک مبینہ طور پر250سے زائد افراد کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کیا ہے جس کی تحقیقات کی جائے۔درخواست میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ، رائو انوار اور دیگر کو فریق بنایاگیا ہے۔