شام میں داعش کے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی،امریکہ

بدھ 2 مئی 2018 14:12

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) امریکہ نے عالمی اتحاد اور مقامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام میںکارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ان کارروائیوں میں سیرئن ڈیموکریٹک فورسز بھی شامل ہوں گی۔امریکی خبررساں ا دارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ مشن کا مقصد شام میں داعش کے محفوظ ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ یہ لڑائی مشکل ہوگی لیکن ہم اور ہمارے اتحادی ضرور کامیابی حاصل کریں گے اور جوابی حملے کی صورت میں امریکہ، اتحاد اور ساتھیوں کی افواج اپنا دفاع کریں گی انہوں نے کہا کہ وہ وقت چلا گیا جب داعش علاقے پر کنٹرول کیا کرتی تھی اور شام کے عوام میں دہشت پھیل جاتی تھی۔ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ نیٹو کے اپنے اتحادی ترکی اور ہمارے پارٹنرز اسرائیل، اردن، عراق اور لبنان سے مل کر کام کرے گا تاکہ اٴْن کی سرحدوں کو داعش سے محفوظ بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ علاقے کے ہمارے ساتھی اور اتحادی افواج، اسلحے اور وسائل کے اعتبار سے اپنا جائز حصہ ڈالیں تاکہ واگزار کرائے گئے علاقوں میں استحکام برقرار رکھا جاسکے۔ترجمان نے امریکی صدر کے اٴْن کلمات کا حوالہ دیا جو اٴْنھوں نے فرانس کے صدر امانوئیل مکخواں کے ہمراہ ادا کیے تھے جن میں اٴْنھوں نے کہا تھا کہ ہم شام میں مضبوط اور دیرپا نتائج کے حصول کا عزم رکھتے ہیں۔

۔ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے تحت جنیوا عمل کو بحال کیا جائے گااور بین الاقوامی وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شام کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔اٴْنھوں نے کہا کہ امریکہ اس عزم پر قائم ہے کہ آئندہ کا سیاسی تصفیہ عمل میں لایا جاسکے جس کی بدولت تمام شامیوں کی خواہشات پوری ہوں، جن میں سنی عرب، کٴْرد، مسیحی، ترکمان اور دیگر اقلیتیں شامل ہیں۔