سعودی عرب کو اپنا بجٹ متوازی رکھنے کے لئے اس سال تیل کی قیمتیں 85 سی87 ڈالر فی بیرل پر رکھنا درکار ہو گا

بدھ 2 مئی 2018 16:20

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) سعودی عرب کو اپنا بجٹ متوازی رکھنے کے لئے اس سال تیل کی قیمتیں 85 سی87 ڈالر فی بیرل پر رکھنا درکار ہو گا۔

(جاری ہے)

اس بات کا اظہار آئی ایم ایف کے حکام نے کیا ہے ،انھوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا جی ڈی پی یا شرح نمو گزشتہ سال 2009 کے بعد پہلی مرتبہ کم ہوا تاہم رواں برس شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے کیونکہ سعودی عرب تیل کے نرخوں کو سہارا دینے کے لئے اپنی تیل کی پیداوار کم کرنے پر آمادہ ہوا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطی اور وسطی ایشیاء جہاد ازور نے مزید کہاکہ سعودی عرب کا رواں سال کا بجٹ خسارہ 52 بلین ڈالر (195 بلین ریال)کا ہے جو کہ جی ڈی پی کے 7.3 فیصد کے مساوی ہے جبکہ گزشتہ سال بجٹ خسارہ 230 بلین ریال تھا۔سعودی عرب 2023 تک اپنا بجٹ متوازن کرنے کا ہدف رکھتا ہے جس کے لئے تیل کی فی بیرل قیمت 85 سی87 ڈالر تک لانا ضروری ہو گا۔