چیئرمین نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تنقید کا دوٹوک جواب دے دیا

نیب کا سورج صرف پنجاب پرنہیں پورے پاکستان پرچمک رہا ہے،نیب کسی کیساتھ امتیازی سلوک پریقین نہیں رکھتا،احتساب عدالت نے39 افراد کوقانون کےمطابق سزا سنائی ہے۔چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مئی 2018 16:59

چیئرمین نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تنقید کا دوٹوک جواب دے دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی 2018ء) : چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیب کا سورج صرف پنجاب میں ہی نہیں پورے پاکستان میں چمک رہا ہے،نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا،احتساب عدالت نے 39 افراد کوقانون کےمطابق سزا سنائی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال آج یہاں نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

اجلاس میں ڈپٹی چیرمین نیب، پراسیکیوٹرجنرل نیب اورسینئرافسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرچیئرمین نیب نے کہا کہ اشتہاری اورمفرورملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نیب پرتنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ سارے پاکستان میں چمک رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بدعنوان عناصرکیخلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کارروائی کریں۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 872 شکایات کی جانچ پڑتال، 403 انکوائریاں اور82 انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے۔217 بدعنوانی کے ریفرنس متعلقہ احتساب عدالت میں دائر کیے گئے۔ جبکہ 39 افراد کو احتساب عدالت نے قانون کے مطابق سزا سنائی گئی ہے۔