فیروزوالا میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 2 مئی 2018 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے فیروزوالا میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔فیروز والا میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی بھرمار ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں بیشتر و اکثر سکیموں کا نام و نشانہ ہی موجود نہیں ہے لیکن وہ شہریوں سے جھوٹ اور فریب سے پیسے بٹور رہے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فیروز والا سمیت صوبے بھر میں جہاں بھی غیرقانونی ہائوس سکیموں میں موجود ہیں ان کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے اور جن سادہ لوح شہریوں سے رقم لوٹی گئی ہے ان کو رقم واپس دلائی جائے۔