طوفان بادوباراں نے فیصل آباد اور گردونواح میں شدید گرمی کا زور توڑ دیا

‘ٹھنڈی ہوائوں ور کالی گھٹائوں اور بارش سے موسم خوشگوار ‘گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

بدھ 2 مئی 2018 19:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) طوفان بادوباراں نے فیصل آباد اور گردونواح میں شدید گرمی کا زور توڑ دیا ‘ٹھنڈی ہوائوں ور کالی گھٹائوں اور بارش سے موسم خوشگوار ‘گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ‘رات کے وقت آندھی اور تیز ہوائوں نے گرمی کی شدت کم کی جبکہ صبح سویرے ہونیوالی بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ‘ٹھنڈی ہوائوں ‘کالی گھٹائوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہریوں نے پارکوں ‘باغات اور تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ‘محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کایہ سلسلہ فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں مزید ایک دو روز تک جاری رہ سکتا ہے ‘موسم خوشگوار ہونے سے گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہریوں نے سکون کاسانس لیا اور انکے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔