پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سنٹرل پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھر کی کی والدہ بلقیس بیگم جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

بدھ 2 مئی 2018 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سنٹرل پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھر کی کی والدہ بلقیس بیگم جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیںتھیں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ماڈل ٹائون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحومہ بلقیس بیگم کی نماز جنازہ گزشتہ روز لنک ماڈل ٹائون پر ادا کی گئی۔ جس میں مرحومہ کے عزیزو اقارب سمیت پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن ، پارٹی کے رہنما محمد اشرف بھٹی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔