حکومت پنجاب مزدور بچوں کی تعلیم کے لئے کوشاں ہے، طاہر امین

بدھ 2 مئی 2018 22:01

اوکاڑہ۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مزدور بچوں کی تعلیم کے لئے کوشاں ہے اور مزدور بچوں کی پڑھائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لیبر اور ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تقاریر اور مصوری کے مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر کے طالب علموں نے حصہ لیا ،ضلع بھر کے طالب علموں کی جانب سے بنائے گئے مصوری کے 120خاکے موصول ہوئے جن کو سیمینار میں آویزاں کیا گیا بہترین کار کردگی کا مظاہرہ دکھانے والے طالب علموں میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے جبکہ چائلڈ لیبر بچوں کو سکول بیگ اور سٹیشنری بھی تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب چائلڈ لیبر بچوں کی کام کی جگہ سے مشقت کے خاتمہ اور اور ان کی سکولوں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے، ضلع اوکاڑہ میں بھٹہ خشت سے 3000سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کر کے خدمت کارڈ جاری کر دئیے گئے ہیں،تقریب سے محکمہ لیبر اور ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران نے بھی خطاب کیا ۔