این ای29سے ارباب کمال خان اوراین ای30سے عالمگیر خان خلیل اے این پی کے امیدوار نامزد

بدھ 2 مئی 2018 22:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقوں میں دروبدل کے بعد این ای29اور این ای30پر بالترتیب ارباب کمال خان اور عالمگیر خان خلیل کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں میں ردو بدل کر دیا گیا لہٰذا اس ردو بدل کے بعدپارلیمانی بورڈ نے پارٹی عہدیداروں ، مشران اور درخواست دہندگان کی مشاورت سے این اے 29پر ارباب کمال خان اور این ای30پر عالمگیر خان خلیل کو پارٹی کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔،