سکھر،محکمہ پولیس میں بھرتی کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیدواروں کا سکھر پریس کلب کیسامنے آفرآرڈر نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 2 مئی 2018 23:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) محکمہ پولیس کے ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی میں بھرتی کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنیوالے سکھر اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں کے امیدواروں نجم الدین۔فدا حسین۔ظہور احمد۔فخر الدین۔

(جاری ہے)

مقیم و دیگر نیسکھر پریس کلب کیسامنے آفرآرڈر نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر امیدواروں کاکہنا تھا کے ہم لوگوں نے 2017میں متعلقہ ڈپارٹمنٹ میں بھرتی کے لئے ٹیسٹ دیئے تھے اچھینمبروں سے پاس ہوئے لیکن ہم سے کم نمبرحاصل کرنیوالے منظور نظر امیدواروں کو نوکریاں دی گئی ہیں کو میرٹ کی کھلے عام دھجیاں بکھرناہے امیدواروں نے بالا حکام سمیت ڈی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کیاہیکے میرٹ کیساتھ ہونیوالیظلم کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں نوکریاں فراہم کی جائے بصورت دیگر ہمارااحتجاج جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :