عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

بدھ 2 مئی 2018 23:21

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) 56 کمپنیوں کی تشکیل اور ارکان پنجاب اسمبلی کی شمولیت کیخلاف عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ محمداظہر صدیق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے وکیل کراچی میں مصروفیات کی وجہ سے درخواست کی پیروی کیلئے پیش نہ ہوسکے اور درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی. درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ گزشتہ کمپنیوں کی وکیل عاصمہ جہانگیر کے انتقال کی وجہ سے نئے وکیل کے وکالت نامہ بھی داخل ہونے ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہونے والی درخواست کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔