جماعت اسلامی ہی صوبہ کو ترقی کے راستے پر ڈال سکتی ہے، قوم کی پسماندگی دور کرنے کا واحد طریقہ اختیار شفاف لوگوں کے ہاتھ میں آئے، عنایت اللہ خان

بدھ 2 مئی 2018 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) سنیئر صوبائی وزیر برائے بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے قوم کی ترقی کے لیے روڈ میپ تیار کر لیا ہے اور آئندہ انتخابات اسی روڈ میپ کے بیناد پر لڑیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے ۔ جماعت اسلامی نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ خیبر پختونخواکو ترقی کے راستے پر ہم ہی ڈال سکتے ہیںآئندہ الیکشن میں قوم جماعت اسلامی پراعتماد کریں ہم قوم کومایوس نہیں کریں گے۔

وہ دیر بالا میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔عنایت اللہ خان نے کہا کہ قوم کی پسماندگی دور کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اختیار شفاف لوگوں کے ہاتھ میں آئے ۔اللہ کے فضل سے ہم نے پانچ سال اقتدرار میں رہ کر ثابت کیا ہے کہ نہ خود کرپشن کی ہے اور نہ کسی کو کرپشن کرنے کی جازت دی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے قوم کے مسائل حل کر نے کے لیے قابل عمل پروگرام ترتیب دیے ہیں جو مواقع ہمیں ملے ہم نے ان کا صحیح استعمال کیا ہے اور آئندہ اس سے بھی بہتر کاکردگی دکھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ حقائق قوم کے سامنے ہیں ہم محض نعرے نہیں لگاتے ہم کرکے دکھاتے ہیں اور کرکے دکھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ دیر بالا میں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ بالخصوص نوجوان جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے اور یہ بہترین مستقبل کا شگون ہے۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کی منظم ترین اور جمہوریت میں سب سے پہلے درجے کی جماعت ہے ۔قوم نے ہمیں بار بار آزمایا ہے اور امانت و دیانت کے میدان میںہمارے دامن پر کوئی داغ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ دیانت دارقیادت ان وسائل کو عوام کے فلاح و بہبود پر خر چ کریں اور صوبے کے عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلائیں ۔