ایل ٹی سی آفس میں دو روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد

بدھ 2 مئی 2018 23:35

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب اور یو این وویمن کے زیراہتمام بدھ کو لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے آفس میں دو روزہ آگاہی /تربیتی سیمینار منعقد کیا گیا،تربیتی سیشن کا مقصد عوامی مقامات پر خواتین کو ہراسمنٹ سے پاک محفوظ ماحول کی فراہمی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے، سیمینار سے محکمہ ترقی خواتین پنجاب اور یو این وویمن کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے پائلٹ پراجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت پولیس ، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے 120سے زائد نمائندوں کو صنفی امتیاز کے متعلق آگاہی /تربیت فراہم کریں گے،پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز عوامی ٹرانسپورٹ سیفٹی آڈٹ کے تحت لاہور سے کردیا گیا ہے،سیمینار 2 مئی سے لے کر 9 مئی تک منعقد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :