آصف زرداری سے گوجرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر قمر عباس بوسال کی ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 2 مئی 2018 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سیNA-86 گوجرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر قمر عباس بوسال نے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

قمر عباس بوسال نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نوجوانوں کو نوجوان قائد دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی آواز بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہر مکتبہ فکر کے لئے ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے قمر عباس بوسال کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر انہیں مبارکباد دی۔