نواز شریف کی ن لیگ کے تاحیات قائد کے عہدے سے بھی چھٹی کروا دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 2 مئی 2018 21:20

نواز شریف کی ن لیگ کے تاحیات قائد کے عہدے سے بھی چھٹی کروا دیے جانے کا ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) نواز شریف کی ن لیگ کے تاحیات قائد کے عہدے سے بھی چھٹی کروا دیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق اور نااہل قرار دے دیے جانے والے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایک نااہل شخص کو کسی بھی سیاسی جماعت کا تاحیات قائد مقرر نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے انہیں تاحیات قائد کے عہدے سے بھی ہٹایا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں یہ درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے۔