کوئٹہ، سی پیک ایک بڑا منصوبہ ہے،ڈاکٹر ناشناس لہڑی

جو نہ صرف بلوچستان و پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے اور ملک کی معیشت پر اچھے اثرات مرتب کرنے کا ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی

بدھ 2 مئی 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ سی پیک ایک بڑا منصوبہ ہے جو نہ صرف بلوچستان و پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے اور ملک کی معیشت پر اچھے اثرات مرتب کرنے کا ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا سی پیک کی کامیابی اور ترقی کے ساتھ ساتھ گوادر کے پیسے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ گوادر کے عوام بھی سی پیک میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں مشہور ہونے والا گوادر جس کے عوام پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں گوادر سی پیک کا مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود تمام ترسہولیات نہ ہونے کے برابر ہے گوادر کے عوام اس جدید دور میں بھی پانی اور بجلی جیسی نعمت سے محروم ہونا حکمرانوں کے بلندوبانگ دعوئوں پر سوالیہ نشان ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک پوری دنیا میں معاشی لحاظ سے ایک پہنچان بن چکا ہے لیکن بدقسمتی سے گوادر جیسے نایاب سرزمین کے مالک پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں گوادر میں روز بروز پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں گزشتہ کئی دنوں سے گوادر کے گوادر سراپا احتجاج ہیں مگر حکمران گوادر کی ترقی کے دعوے کرتے نہیں تھکتے انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کی دعوے صرف اور صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں لیکن حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے حکمران اس منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لئے گوادر کے عوام کو پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ گوادر کے پیسے عوام کی مایوسی اور بے چینی میں کمی ہو سکے گوادر کو پانی کے بحران سے نکالنے کے سنجیدہ ‘ عملی اور ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ گوادر میں قلت اب کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو سکے اور گوادر کے پیسے عوام سک کا سانس لیکر سی پیک کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔