تاپسی پنو اور کریتی سینن فلم ’’وو منیا‘‘ کے لئے اولمپک کھلاڑیوں سے تربیت حاصل کریں گی

جمعرات 3 مئی 2018 10:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو اور کریتی سینن فلم ’’وو منیاں‘‘ کے لئے اولمپک کھلاڑیوں اپوروی چندیلا اور انجالی بھگوت سے تربیت حاصل کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوراگ کشیپ کی فلم ’’وو منیا‘‘ میں تاپسی پنو اور کریتی سینن پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیںگی۔ فلم کی کہانی اترپردیش کی خاتون شوٹر پر مبنی ہے جس کے لئے تاپسی اور کریتی اولمپک کھلاڑیوں اپوروی چندیلا اور انجالی بھگوت سے تربیت حاصل کریں گی جبکہ مقامی زبان کے لئے بھی ٹیوٹر سے مدد حاصل کی جائے گی۔ فلم کی تیاریاں اگست میںشروع کی جائیں گی جبکہ عکسبندی اکتوبر میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :