وقت آگیا ہے عام آدمی مزدور ،کسان متحد ہو کر اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد تیز کریں‘میر محمد شریف پندرانی

حلقہ پی بی 15میں صرف چند وڈیروں زمینداروں کو گنتی کیا جاتا ہے اور غریبوں کو کوئی پوچھتا بھی نہیں‘قبائیلی رہنماء

جمعرات 3 مئی 2018 12:11

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) اوستہ محمد کے سیاسی و سماجی رہنما معروف قبائلی شخصیت میر محمد شریف پندرانی نے کہا کہ ہمارا وژن عام آدمی ہاری ،مزدور کے ووٹ کی اہمیت کو اجا گر کرنا ہے۔حلقہ پی بی 15میں صرف چند وڈیروں زمینداروں کو گنتی کیا جاتا ہے۔اور غریبوں کو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ عام آدمی مزدور ،کسان متحد ہو کر اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد تیز کریں ۔

ان خیالات کا اظہار میر محمد شریف پندرانی نے پندرانی ہائوس اوستہ محمد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا صیح استعمال علاقے کی تقدیر بدل سکتاہے۔مڈل کلاس اور عام آدمی اپنا کردار ادا کریں ۔زبانی بیانات اور جھوٹے دعوئوں سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔

(جاری ہے)

اگر ووٹ کو امانت سمجھ کر خدمت کے جزبے سے سر شار امیدوار کو چنا جائے تو پی بی پندرہ عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے لیکن اس میں ہر آدمی کو اپنا حصہ ڈا لنا ہو گا۔

خاص کر نوجوان نسل اپنا فیصلہ سو چ سمجھ کر کریں ۔آپ کا ووٹ آپ کا اصل ہتھیار ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بد قسمتی سے یہ تعصب دیا جاتا ہے کہ ہمارا دو چار ووٹ سے کون سا فرق پڑے گا۔ہمیں اس سوچ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہو گا۔ہمیں اپنا ایک بھی ووٹ فیصلہ کن ووٹ سمجھ کر دینا ہو گا۔اس امیدوار کو جو اس کا اصل حقدار ہے۔میر محمد شریف پندرانی نے مذید کہا کہ ہمیں برادری ذات پات اور اقوام سے سے ہٹ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔

کیونکہ ہمارا ایک دن کا فیصلہ پانچ سال تک جھیلنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور معتبرین کا ایک اتحاد کے قیام کو یقینی بنا یا گیا ہے۔ہم کسی کی ذات اور شخصیت کے خلاف نہیں۔ہم علاقے کی غریب عوام کی حقوق کی خا طر آواز بلند کر رہے ہیں۔انشاء اللہ علاقے کے ہاری مزدور اور غریب عوام ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر ایک طاقتور گروپ کی شکل میں علاقے کی ترقی و خوشحالی کے جزبے سے سر شار عوامی نمائندوں کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی رائے سے زیادہ عام آدمی اور اپنے اتحادیوں کی رائے کو اہمیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :