آصف زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان نواز شریف کے کہنے پر دیا یا نہیں؛ معروف صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 3 مئی 2018 12:01

آصف زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان نواز شریف کے کہنے پر دیا یا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2018ء) 16 جون 2015ء کو سابق صدر آصف علی زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دیا تھا۔لیکن یہ بیان پچھلے دو تین روز سے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان ایک بار پھر تنازع بن چکا ہے۔آصف علی زرداری سے منسوب ایک بیان میڈیا میں آیا جس میں کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان نواز شریف کے کہنے پر دیا تھا۔

جس کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب بتائیں کہ اگر یہ میرے اشاروں پر چل رہے تھے تو پھر آج یہ کس کی کٹھ پتلی ہیں؟۔میں نے زرداری کے اینٹ سے اینٹ بجانے والے پیغام پر اسی دن نا پسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور آصف علی زرداری سے طے شدہ ملاقات بھی منسوخ کر دی تھی۔معروف صحافی جاوید چوہدری کا اس متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس متعلق اصل حقائق کا تو نواز شریف اور آصف علی زرداری کو ہی علم ہے۔

(جاری ہے)

لیکن جہاں تک کسی سرکاری افسر کی بات ہے تو یہ حقیقت ہے کہ جس دن آصف علی زرداری نے یہ بیان دیا تھا اس دن زرداری سے وزیراعظم کے پرنسیپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے طویل ملاقات کی تھی۔اور آصف علی زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کا پیغام فواد حسن فواد سے ملاقات کے بعد دیا تھا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: