نائجیریا:مسجد میں خود کش دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 86 ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 مئی 2018 13:00

نائجیریا:مسجد میں خود کش دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 86 ہوگئی
 نائجیریا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 مئی۔2018ء) شمالی مشرقی نائجیریا میں واقع ایک مسجد میں دو خود کش دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27تھی جو کہ اب 86 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دھماکے میں 58 افراد زخمی ہوئے ہیں۔خودکش حملہ آور نے ظہر کی نماز کے دوران موبی ٹاﺅن کی ایک مسجد میں اپنے آپ کو اڑا لیا اور دوسرے حملہ آور نے 200 کلومیٹر کی دور دھماکہ کیا۔مقامی گورکن کے مطابق قبرستان میں اب تک 86 افراد کو دفنایا جاچکا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 76 افراد کو دفنایا گیا تھا۔