Live Updates

سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ، ایف آئی اے کی عامر لیاقت کیخلاف کارروائی کی منظوری

جمعرات 3 مئی 2018 13:26

سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ، ایف آئی اے کی عامر لیاقت کیخلاف کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) ایف آئی اے نے پاکستان مسلم لیگ نواز جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کے خلاف بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھنے اور جھوٹے الزامات عائد کرنے پر رپورٹ درج کرنے اور کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

ملک نور اعوان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے عامرلیاقت کیخلاف کارروائی کے لیے رجوع کیا تھا۔درخواست کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھے اور ان پر جھوٹے اور حقائق کے منافی من گھڑت الزامات عائد کیے۔درخواست میں کہا گیا کہ یہ سب کچھ جان بوجھ کر اور ان خواتین کی ساکھ خراب کرنے کے لیے کیا گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عامر لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ملک نور اعوان نے درخواست کے ساتھ عامرلیاقت کے ٹوئٹڑ اکانٹ کے اسکرین شاٹس بھی منسلک کیے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات