گورنمنٹ گرلز انگلش میڈیم پرائمری سکول گاندھیاں (سرکل سرائے صالح) میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد

جمعرات 3 مئی 2018 13:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) گورنمنٹ گرلز انگلش میڈیم پرائمری سکول گاندھیاں (سرکل سرائے صالح) میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کی اساتذہ، پی ٹی سی ممبران اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سکول سے برآمد ہو کر گائوں کے مختلف محلہ جات سے ہوتی ہوئی واپس سکول پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

بچوں نے ہاتھوں میں مختلف کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر تعلیم کی اہمیت بارے جملے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ تعلیم ہر بچہ کا بنیادی حق ہے اور جو بچے کسی بھی وجہ سے سکول نہیں آ رہے ان کو سکولوں تک لانا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے لہذا علاقہ کے جو بچے اور بچیاں تاحال کسی بھی وجہ سے سکول نہیں آ رہے ان کے والدین کو بچوں کو تعلیم دلوانے اور راغب کرنے کیلئے اقدامات کر یں اور والدین کو خود بھی چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول داخل کروائیں کیونکہ بچوں کے روشن مستقبل کیلئے تعلیم ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :