زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں لڑائی،

مظفرگڑھ کا سرکاری ہسپتال میدان جنگ بن گیا ،ْبارہ افراد زخمی فریقین ایک دوسرے پر کرسیاں، طبی آلات، تھپڑ اور گھونسے برساتے رہے ،ْطبی عملہ اور مریض بھی بھاگنے پر مجبور ،ْپولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار

جمعرات 3 مئی 2018 14:11

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کا سرکاری ہسپتال اٴْس وقت میدان جنگ بن گیاجب زمین کے تنازع پر دو گروہوں کی لڑائی کے دوران ہسپتال میں کرسیوں، طبی آلات، تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیااس لڑائی میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں 2 برادریوں میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوگیا ،ْ واقعہ میں زخمی ہونے والے پرہاڑ برادری کے 6 افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ٹی ایچ کیو) پہنچایا گیا تو مخالف برادری کے لوگ بھی ہسپتال پہنچ گئے جس کے بعد ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔

فریقین ایک دوسرے پر کرسیاں، طبی آلات، تھپڑ اور گھونسے برساتے رہے، جس کے نتیجے میں مزید 6 افراد زخمی ہوگئے۔اس لڑائی کے باعث طبی عملہ اور مریض بھی بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔بعدازاں پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے دونوں برادریوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :