قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی سے فاٹا میں ہسپتال، سکول، انفراسٹرکچر کی ترقی ہو گی، عابد شیر علی

جمعرات 3 مئی 2018 17:31

قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی سے فاٹا میں ہسپتال، سکول، انفراسٹرکچر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کا جو وعدہ کیاتھا آج فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز اس وعدے کی تکمیل ہے، قومی ، صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی سے فاٹا میں ہسپتال، سکول، انفراسٹرکچر کی ترقی ہو گی، آصف علی زرداری کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ، نواز شریف نے چار ٹر آف ڈیموکریسی پر عمل کیا جبکہ زرداری خود اس سے منحرف ہوئے۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کاآغاز محمد نواز شریف نے شروع کیا اور اصلاحات کے لئے ایک کمیٹی بنائی جس کے لئے جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ، سرتاج عزیز اور ان کی ٹیم نے سٹیک ہولڈرز ، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ایک مکمل اصلاحاتی ایجن-ڈا مرتب کیا اور اسب اس پر عملدرآمد کا وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے جو اعلان کیا ہے اس سے فاٹا کے عوام، فاٹا کے نوجوانوں کو ملک کے دیگر حصوں کی طر ح ترقی کرنے اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

دیگر فنڈز کے علاوہ ترقیاتی فنڈز وفاق کی طرف سے فراہم کئے جائیں گے اور فاٹا قومی دھارے میں شامل ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہماری حکومت کا فاٹا کے عوام کے لئے تحفہ ہے اس پر سیاست اور پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ فاٹا کے عوام کی بنیادی ضروریات کی تکمیل کی جانب قدم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہاکہ عملدرآمد کمیٹی اس کی مکمل نگرانی کرے گی ۔

بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب، قومی اور صوبائی اسمبلی میں فاٹا کی نمائندگی ہوگی جس کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی سیاہ کاریوں پر نواز شریف پردے نہیں ڈال سکتے۔ عوام ان کی کارکردگی سے واقف ہیں۔ پنجاب میں ان ک یپارٹی کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب وہ الزام تراشیوں کا سہارا لینا چاہتے ہیں لیکن س میں بھی انہیں ناکامی ہوگی ۔پوری قوم نواز شریف کے کردار، ان کی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے کوششوں سے واقف ہیں اور نوازشریف پورے ملک کی ترقی کا ایک نام ہے۔