رکن سندھ اسمبلی کے خلاف کیس کی سماعت پر پیش نہ ہونے پر پولیس گواہ سکندر کی تنخواہ روکنے کا حکم

جمعرات 3 مئی 2018 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رکن سندھ اسمبلی کے خلاف کیس کی سماعت پر پیش نہ ہونے پر پولیس گواہ سکندر کی تنخواہ روکنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کے خلاف رکن سندھ اسمبلی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی سی ڈیز رکھنے سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں مقدمے میں نامزد پولیس کے گواہ اہلکار سکندر پیش نہ ہو ئے ، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تنخواہ روکنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے انہیں 16 مئی کو ہونے والی سماعت پر ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔