میونسپل کمیٹی بھلوال کی پھرتیاں :نیزہ بازی کو جشن بہاراں کا نام دے کر حکام بالا کو تقریبات کی رپورٹ دے دی شہریوں کا ایسے پروگراموں میں غیر دلچسپی کا مظاہرہ

جمعرات 3 مئی 2018 18:31

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) میونسپل کمیٹی بھلوال کی پھرتیاں نیزہ بازی کو جشن بہاراں کا نام دے کر حکام بالا کو تقریبات کی رپورٹ دے دی شہریوں کا ایسے پروگراموں میں غیر دلچسپی کا مظاہرہ تفصیلات کے مطابق ہر سال سرکاری سطح پر جشن بہاراں منا کر شہریوں کو تفریح مہیا کی جاتی ہے اور مختلف تفریحی پروگرام کروائے جاتے ہیں مگر اس سال میونسپل کمیٹی بھلوال کی جانب سے جشن بہاراں کے موقع پر کوئی خاص پروگرام ترتیب نہیں دیئے گئے ہر سال ایک نجی شخصیت شہر بھلوال میں نیزہ بازی کے مقابلے منعقد کرواتے ہیں جس میں پنجاب بھر سے نیزہ بازی کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں مگر یہ پروگرام شہریوں کیلئے کوئی دلچسپی کا باعث نہیں ہوتا اس سال بھی اسی پروگرام کو جشن بہاراں کا حصہ بنا کر وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر افسران بالا کو جشن بہاراں منائے جانے کی رپورٹ پیش کر دی جو کہ بوگس ترین ہے اور فرضی کاروائی کے سوا کچھ نہیں یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ایک نجی ڈرامہ تھیٹر والوں نے ایک پروگرام ترتیب دیا جسے چیئر مین میونسپل کمیٹی بھلوال کی صرف زبانی اجازت جاری تھی مگر باقاعدہ تحریری اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی پولیس نے بند کروا دیا اس پروگرام کو بھی جشن بہاراں پروگرام میں شامل کیا جانا تھا میونسپل کمیٹی بھلوال کی جانب سے ایسے بوگس پروگرام منعقد کروانے پر شہریوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی سرگودھا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :