ریاست پرایک ستون نے قبضہ کرلیا ہے ،ْہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں ،ْ خلائی مخلوق سے ہے ،ْنوازشریف
خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے ،ْ یہاں مغل بادشاہ کا دور نہیں کہ ہر چیز ایک ہاتھ میں ہو ،ْپارلیمنٹ اور حکومت کی رِٹ کہاں ہی ،ْ زرداری صاحب نے بیان نہیں دیا توبریکنگ کس کے کہنے پر چلائی دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں جو جلد منظرعام پرآجائیں گے ،ْ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت
جمعرات 3 مئی 2018 20:31
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ صحافت کے ساتھ ساتھ ہمارا گلا بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ْہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے، خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے اورریاست کے تین ستون ہوتے ہیں جس پر ایک ستون نے قبضہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کچھ ہونے کے باجود میری جماعت نے پارلیمان میں قانون پاس کراکر مجھے پارٹی صدر بنایا لیکن اس قانون کو اسٹرائیک ڈاؤن کرکے مجھے پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا، کیا یہ عمل قانونی تھا ،ْیہاں مغل بادشاہی کا دورنہیں ہے کہ ہرچیز ایک ہاتھ میں ہو ،ْان کی ہر بات نشر ہوجاتی ہے، ہم جواب دیں تو دبا دیا جاتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب کا بیان مختلف چینلز اور اخبارات پر بریکنگ کے طور پرآیا، اگر زرداری صاحب نے بیان نہیں دیا توبریکنگ کس کے کہنے پر چلائی۔ نوازشریف نے کہا کہ آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ اور گورنمنٹ کی رٹ کہاں ہے، جب مجھے پارٹی صدارت سے نکالا گیا تو وہ کس طرح سے قانونی تھا۔نوازشریف نے کہا کہ نیب کہہ رہا ہے ان کا سورج پورے ملک میں چمک رہا ہے تاہم سندھ میں لوگوں کواستثنیٰ دیا جا رہا ہے ،ْ2014 کے دھرنے سے متعلق انہوںنے کہاکہ میرے پاس بہت کچھ ہے جو ابھی منظرعام پر نہیں آیا، دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں جو جلد منظرعام پرآجائیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ نیب کہہ رہا ہے کہ ان کا سورج پورے ملک میں چمک رہا ہے لیکن سندھ میں نیب لوگوں کو استثنیٰ دے رہا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ ہماری اقتصادی ترقی کو بریک لگ رہی ہے اور پاکستان تنہائی کی طرف جارہا ہے ،ْہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،ْاس طرح یہ ملک نہیں چلے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے سینے میں بہت راز ہیں، افشا کرنے کے وقت سے پہلے ہی سدھر جائیں۔مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف ایک اور درخواست دائرکردی
-
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کامیئو ہسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی کا دورہ
-
پنجاب میں نان 20 ،روٹی 15 روپے کی فروخت ہو رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
ہائیکورٹ نے کم عمرلڑکیوں کا نکاح رجسٹرکرنے پر نکاح خواں اور نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا
-
زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے کی وارننگ
-
پی آئی اے کا کراچی سے بھی حج آپریشن کا آغاز
-
پاکستانی معیشت بدستور خطرات کا شکار ہے، آئی ایم ایف
-
جرمن سکیورٹی اداروں کی سخت گیر اسلام پسندوں پر کڑی نظر، وزیر داخلہ
-
آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں کا فسلطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ جاری
-
اسرائیل نے ممکنہ طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی، امریکہ
-
عدالت عظمیٰ کاوفاقی حکومت کو دو ہفتے میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.