نوشہروفیروز ،نواحی گاؤں ہوتی خان پھل میں اچانک آگ لگنے سے 15 گھر جل کر راکھ کا ڈھیر

جمعرات 3 مئی 2018 19:08

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) نواحی گاؤں ہوتی خان پھل میں اچانک آگ لگنے سے 15 گھر جل کر راکھ کا ڈھیر،متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پھل کے قریب گاؤں ہوتی خان پھل میں اچانک آگ لگنے سے 15 غریب محنت کشوں عبدالرحمن پھل،دھنی بخش شیخ،ہوتی چانڈیو،عبدالقدوس پھل،آصف شیخ،گل حسن چانڈیو،علی چانڈیو،حاجی نظام چانڈیو،عرس چانڈیو،عبداللہ،عاقب شیخ،سارنگ شیخ کے گھر مکمل طور پر جل گئے واقع کی اطلاع پر پولیس اور اہل علاقہ نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کی اور فائربرگیڈ کو اطلاع دی گئی تاہم سخت جدوجہد کے بعد آگ پر کابو پایا گیا تیز ہواؤں کے باعث آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 15 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھروں میں رکھا اناج سمیت دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا متاترہ افراد نے بمشکل بھاگ کر جان بچائی،غریب محنت کشوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز سے امداد کی اپیل ہے اور کہاہے کہ ہم کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہماری مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :