کمشنر نصیرآبادڈویژن ڈاکٹرمحمدسعیدجمالی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

بلوچستان بڑے نہری نظام پٹ فیڈرکینال اورکیرتھر کینال غیرقانونی واٹرکورس پائپ اورمائنرزکے خلاف آپریشن کیلئے ایف سی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ قانون سے کوئی بھی بالاترنہیں آپریشن میں کوئی بھی سیاسی دبائو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا خریف کے سیزن میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے طریقہ کارکو بھی یقینی بنایاجائے گا تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز اپنے اضلاع میں پانی کی چوری پر قابوپانے اوردیگر غیرقانونی اقدامات کی روکھ تھا م کیلئے دفعہ 144نافذکیاجائیگا ،ڈاکٹرمحمدسعیدجمالی

جمعرات 3 مئی 2018 22:29

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) کمشنر نصیرآبادڈویژن ڈاکٹرمحمدسعیدجمالی کی زیرصدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلوچستان بڑے نہری نظام پٹ فیڈرکینال اورکیرتھر کینال غیرقانونی واٹرکورس پائپ اورمائنرزکے خلاف آپریشن کیلئے ایف سی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ایف سی اورپولیس کی نگرانی میں پٹ فیڈرکینال اورکیرتھرکینال میں لگائے گئے غیر قانونی وارٹرکورسرز،پائپ،اورمائنرز کو آپریشن کر کے بلڈوزکردیا جائے گا اور پانی چوری میں ملوث اورکارسرکارمیں مداخلت کرنے کی صورت میں مقدمات بھی درج کئے جائیں گے تمام غیرقانونی واٹرکوسززاورپائپ لاینوں اورٹیوب ویلزپر لگائے گئے بجلی کے ٹرانسفارمرزبھی اتارلئے جائیں گے قانون سے کوئی بھی بالاترنہیں آپریشن میں کوئی بھی سیاسی دبائو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گاخریف کے سیزن میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے طریقہ کارکو بھی یقینی بنایاجائے گا تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے اضلاع میں پانی کی چوری پر قابوپانے اوردیگر غیرقانونی اقدامات کی روکھ تھا م کیلئے دفعہ 144نافذکیاجائیگاان خیالات کا اظہارانہوںنے محکمہ ایریگیشن کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج نذیر احمدکرد، چیف انجینئرکینالز عبدالستارلاکٹی کمانڈنٹ ایف سی ، ایس ای کیسکو سرکل سبی جاویداقبال خان،ڈپٹی کمشنرزجعفرآبادسہیل انور ہاشمی ، ڈپٹی کمشنر صحبت پور آغا شیرزمان،ایکیسن کیرتھرکینال ریاض بلوچ، ایکسین پٹ فیڈرکینالزغلام سروربنگلزئی،محمداظہرکھوسہ،ایکسین ڈرنیج قاضی عبدالرزاق ،ایکیسن کیسکو آپریشن میرعبدالسلام مینگل، اسسنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر، ایس پی صحبت پورغلام حسین باجوہ، ڈی ایس پی ملک عبدالغفار سیلاچی،ڈی ایس پی ہیڈکوآرٹرجعفرآبادحاجی علی اکبر مگسی،سمیت دیگر موجودتھے اجلا س کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف انجینئرکینالز عبدالستارلاکٹی نے بتایا کہ پٹ فیڈرکینال کے آرڈی 418سے لیکر آرڈی 558تک غیر قانونی واٹرکورسزاورپائپ لگے ہوئے ہیں جبکہ کیرتھرکینال میں آرڈی 116سے آرڈی 18تک بیرون سائیڈغیر قانونی مائنرزواٹرکورسزہیں کمشنر نصیرآبادڈویژن ڈاکٹرمحمد سعیدجمالی نے کہاکہ پاکستان میں ذرعی پانی کی قلت کاسامناہے اس لئے فراہم کئے گئے ذرعی پانی کو منصفانہ تقسیم کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کا گرین بیلٹ احسن انداز میں آبادہوسکے ہم کسی کی حق تلفی ہونے نہیں دیں گے قانون ایک بزگرسے لیکر، بڑے زمینداراورنواب کے لئے یکساں ہے ہماری یہی کوشش ہوگی کہ ٹیل تک کے زمینداروں کو پانی فراہم کیا جاسکے غیر قانونی واٹر کوسززاورٹریکٹرپمپ کے خلاف قانونی اورآئینی تقاضوں کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی جہاں پرپولیس اورایف سی کے جوانوں کی مددکی ضرورت طلب ہوگی وہاں پراضافی نفری اورچیک پوسٹ قائم کی جائے گی پولیس اوراایف سی کے جوان ان کی ہمہ وقت مددکرنے کے تیارہونگے انہوںنے کہاکہ ذرعی پانی کے چور کتنے بھی بااثرکیوں نہ ہوں ان کے خلاف بھرپوراندازمیں کاروائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے کمشنرنے ایریگیشن حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام غیر قانونی واٹرکوس اورپمپس کی نشاندہی کرکے لسٹیں مہیا کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے پانی چوروں کو ایک ہفتے کاٹائم پیرڈدیا جائے تاکہ وہ خود اپنے غیر قانونی واٹرکورس خود مسمارکردیں اورمنظورشدہ پائپ سے ذیادہ تجاوزنہ کریں ۔