چنیوٹ،مولانا عبدالستار خان نیازی مرحوم کی پاکستان میں خدمات قابل تحسین تھیں ، محمد حبیب قادری

جمعرات 3 مئی 2018 22:26

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) جمعیت علما پاکستان کے ضلعی اجلاس سے مقامی رہنما محمد حبیب قادری نے کہا ہے کہ ملک کے ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما جے یو پی کے سابق سربراہ مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی مرحوم سابقہ ایم این اے و سابقہ وفاقی وزیر مذہبی امور کی پاکستان میں خدمات قابل تحسین تھیں ۔

(جاری ہے)

خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں نفاذ نظام مصطفی ﷺکی بنیاد رکھی اور تحریک ختم نبوت میں پیش پیش رہے ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا آج ملک بھر میں ان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال بھی مولانا نیاری کی شخصیت سے متاثر تھے مولانا عبدالستار خان نیازی مرحوم نے قیدو بند کی صحبتیں برداشت کیں اور اپنے موقف پر ڈٹے رہے آج بھی علما اہل سنت و مشائخ عظام اس عاشق رسول مولانا عبدالستار نیازی کو یاد کرتی ہے ان جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں مولانا عبدالستار نیاز سچے عاشق رسول تھے ان کی خواہش تھی کہ ملک میںنظام مصطفی کا نفاذ رائج ہو جمعیت علما پاکستان ملک میں ہر صورت میں نظام مصطفی کا نفاذ کروائے گی اس موقع پر مولانا عبدالستار خان نیازی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔