Live Updates

عمران خان کا حال ایسے دیوانے جیسا ہے جسے خواب میں بھی ہر وقت وزارت عظمیٰ کی کرسی نظر آتی ہے ،سید خورشید شاہ

جمعرات 3 مئی 2018 22:54

عمران خان کا حال ایسے دیوانے جیسا ہے جسے خواب میں بھی ہر وقت وزارت عظمیٰ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان خواب میں بھی وزیراعظم کی کرسی دیکھتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، میڈیا کو آمروں اور نیم آمروں نے ہمیشہ دبانے کی کوشش کی، شہداء صحافت ذرائع ابلاغ کے لئے کسی اثاثے سے کم نہیں، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

جمعرات کو انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یادگار شہدائے صحافت پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آزادی صحافت کے لئے پی ایف یو جے نے ہمیشہ تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ پارلیمنٹ میں الیکٹرانک میڈیا کیلئے جو بل پیش ہو گا، پیپلزپارٹی اس کی حمایت کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا حال ایسے دیوانے جیسا ہے جسے خواب میں بھی ہر وقت وزارت عظمیٰ کی کرسی نظر آتی ہے اور وہ اس کی طلب میں کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات میں عوام سوچ سمجھ کے ساتھ فیصلہ کریں گے، ووٹ عوام کا حق ہے اور وہ اپنے حق کے استعمال کے لئے مکمل آزادانہ اختیار رکھتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات