آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ، عسکری روابط،

علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، ہلوسی اکار نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا،آئی ایس پی آر

جمعرات 3 مئی 2018 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی اکار نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، عسکری روابط، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی اکار نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عسکری روابط، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی اکار نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی۔