آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات،

باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آ ئی ایس پی آر

جمعرات 3 مئی 2018 23:33

آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمادعبید ابراہیم الزابی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، متحدہ عرب امارات کے تعاون سے پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آ ئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم الزابی نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال اور سماجی ترقی کیلئے باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔