حاجی رحیم تاز خان پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل لاہور کے صدر منتخب

جمعرات 3 مئی 2018 23:47

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) حاجی رحیم تاز خان پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل لاہور کے صدر جبکہ فدا محمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ، اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے رحیم تاز خان کو صدر جبکہ فدا محمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا جبکہ دیگر عہدیداروں میں انجینئر سراج الحق سینئر نائب صدر ، عنفر علی نائب صدر اول،اقبال خان دوم ،نائب خان سوم ،شمس الہادی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،اکثرعلی سیکرٹری اطلاعات ، طارق جان پریس سیکرٹری ،اخترعلی فنانس سیکرٹری اور پروپگنڈہ سیکرٹری جمشید شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :