سماجی روابط کے حوالے سے حالیہ عالمی سروے‘ پی آئی ڈی نے فعال ترین اداروں کی فہرست میں پاکستان بھر سے اول اور دنیا بھر میں ساتویں پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا

جمعرات 3 مئی 2018 23:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وفاقی حکومت کے ادارے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) نے سماجی روابط کے حوالے سے کئے گئے حالیہ عالمی سروے میں فعال ترین اداروں کی فہرست میں پاکستان بھر سے اول اور دنیا بھر میں ساتویں پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مختلف اداروں اور عالمی رہنمائوں کے فیس بُک روابط ،جواب دینے، اداروں کی فعالیت اور پلیٹ فارم کی فراہمی کا مطالعاتی جائزہ لینے والے ادارہ ٹویپلو میسی کے حالیہ مطالعاتی جائزہ نے حکومت پاکستان کے سرکاری فیس بُک اکائونٹ (پی آئی ڈی) کو فعال ترین رہنما اداروں میں شامل قراردے دیا اور کہا ہے کہ عالمی سطح کی ابلاغی کمیونیکیشن ایجنسی برسن کوہن اینڈ وولفے نے ورلڈ لیڈرز آن فیس بُک کے عنوان سے اس مطالعاتی جائزے کا انتظام کیا۔

(جاری ہے)

جس کے دوران فیس بُک استعمال کرنے والوںسے متعلقہ ملک کے رہنماادارہ کی طرف سے ان کے ساتھ روابط رکھنے ، معلومات کی فراہمی، فعالیت اور دیگر حکومتوں کے پیجز کو لائک کرنے کے حوالہ سے سوالات کیے گئے جن کے جوابات کی روشنی میں اخذکیا گیا کہ پاکستانی حکومت کے سوشل میڈیا پر موجود سرکاری اکائونٹ @pid.gov.officialپر ایک دن میں 6875پوسٹس آئیں اس طرح پاکستان کا یہ ادارہ فیس بُک پوسٹس کے لحاظ سے دنیا بھر میں ساتویں اور پاکستان بھر میں اول نمبر پر رہا، اس مطالعاتی جائزہ میں حکومتوں، خارجہ کی وزارتوں ، عالمی ادارہ کے سرکاری اور عالمی رہنمائوں کے ذاتی اکائوٹنس شامل تھے جن کی کل تعداد 650ہے جبکہ اس مطالعہ میں 15مارچ 2018ء تک پسندکیے گئے 309.4ملین صفحات کا تجزیہ کرکے مطالعاتی جائزہ لیا گیا اور 900ملین استعمال کنندگان کی شائع شدہ 5لاکھ چھتیس ہزار چھ سو چوالیس پوسٹس کا بھی تجزیہ کیا گیاہے۔

15مارچ 2015ء تک سوشل نیٹ ورک یعنی فیس بُک پر 175ممالک کے رہنما اور ادارے سرکاری طورپر فعال تھے جوکہ اقوام متحدہ کے کل اراکین 193ممالک کا 91فیصد ہیں۔ سروے کے دوران فیس بُک استعمال کرنے والوں سے حکومت اور شہریوں کے روابط اور فالورزکے ساتھ فعالیت اور فیس بُک پر متعلقہ ادارہ / عالمی رہنما کا صفحہ پسند کرنے والوں کے جوابات اور دوسری حکومتوں کے فیس بُک صفحات پسند کرنے بارے سوالات پوچھے گئے جن کے جوابات اور تفصیلی کمیونیکشن مطالعاتی جائزہ سے اخذ کیا گیا کہ پاکستان کا محکمہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ فیس بک پر فعالیت، شہریوں کو معلومات کی فراہمی اور فالوآرز کو بروقت جوابا ت دینے کے لحاظ سے دنیا بھر میں ساتویں اور پاکستان بھر میں اول نمبرپر فعال ترین ادارہ ہے۔

سروے میں حکومت بوٹسوانہ 15,251پوسٹس کے ساتھ پہلے، حکومت ایتھوپیا12,121فیس بُک پوسٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور 5456 فیس بک پوسٹس کے ساتھ وزارت خارجہ فلپائن دسویں نمبر پر رہی۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق فیس بک کو ماہانہ 2ارب 20کروڑافراد استعمال کرتے ہیں جبکہ 2015ء کے بعد سے فیس بک کے یومیہ صارفین کی تعداد ایک ارب 40کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔