ہرڑ چوک میں 15مسلح افراد کا حملہ‘ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا

جمعہ 4 مئی 2018 00:20

چکوال ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ہرڑ چوک میں 15مسلح افراد کا حملہ‘ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اشتیاق احمد ولد محمد اشفاق سکنہ محلہ ڈھڈیال نے درخواست دی کہ عمر متین ولد محمد سلیم مسلح پسٹل، عبداللہ ولد محمد ثقلین مسلح سریا، محمد حمزہ ولد محمد ثقلین مسلح سریا، علی رضا ولد محمد خالق معہ دیگر دس پندرہ افراد نے اسے سریا اور لاتوں مکوں کے وار سے ناحق مضروب کیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی امین اختر نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔