بلیک میل نہیں ہوں گے، ہنگری کا یورپی یونین کو جواب

جمعہ 4 مئی 2018 11:00

بڈاپسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) یورپی یونین کے رکن ملک ہنگری نے یونین کی ایک حالیہ مالیاتی تجویز پر غیر معمولی حد تک سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی کمیشن نے تجویز پیش کی تھی کہ جن رکن ممالک میں قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ کیا گیا ہو، ان کے لیے یورپی ترقیاتی امداد کم کر دی جائے گی۔ اس پر بداپیسٹ میں ہنگری کے وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک یونین کے ہاتھوں اس طرح بلیک میل نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ یورپی کمیشن کا الزام ہے کہ وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دائیں بازوکی حکومت ہنگری میں عدلیہ کی خود مختاری اور میڈیا کی آزادی کو محدود کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :