والد کے اعزاز میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ فیملی کے لئے ایک تلخ اور شیریں لمحہ ہے، اکشے کھنہ

جمعہ 4 مئی 2018 12:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کھنہ نے کہا ہے کہ والد ونود کھنہ کے اعزاز میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ فیملی کے لئے ایک یادگار دن اور ایک تلخ اور شیریں لمحہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کھنہ نے اپنے آنجہانی والد و اداکار ونود کھنہ کی جانب سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے ایوارڈ حاصل کرنے پر فیملی کو فخر ہے اور یہ ہمارے لئے ایک یادگار دن ہے، کاش وہ خود یہ ایوارڈ وصول کرتے۔ اداکار ونود کھنہ گزشتہ سال 27 اپریل کو طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ، انہوں نے متعدد فلموں سے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کو منوایا۔

متعلقہ عنوان :