کاٹلنگ ،کورس مکمل کرنیوالے خواتین میںسلائی مشینیں تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 12:00

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سلائی اینڈ دستکاری سنٹرشموزئی میں تکمیل کورس کرنے پر80خواتین میں تین لاکھ کی سلائی مشینیں تقسیم کرکے انہیں سرٹیفیکٹ دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس سے صحافی رحیم اللہ یوسفزئی ،تحصیل ناظم اعلیٰ مولاناامدادللہ،زمین نواب ،احسان علی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شموزئی میں جاپانی سفارتخانے کے تعاون سے قائم کئے گئے دستکاری اورسلائی سنٹرپر86لاکھ روپے خرچ کئے گئے جبکہ یوایس ایڈ کے تعاون سے 80خواتین کی تربیت مکمل ہوگئی،آٹھ ماہ کی تربیت پر60لاکھ روپے خرچ کئے گئے جبکہ خواتین کوروزگارکیلئے مشینیں بھی فراہم کی گئی ہیں اس کے علاوہ سکل سرٹیفکیٹ دئیے گئے ۔

انہوںنے کہاکہ خواتین کوتربیت فراہم کرنا وقت کاتقاضاہے ،اس سے خواتین کومقامی سطح پرباعزت روزگارمیسرآئیگا۔

متعلقہ عنوان :