ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے بارے اجلاس

جمعہ 4 مئی 2018 12:06

قصور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹرفرزند علی کی زیر صدارت قصور میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں کنٹرول روم انچارج مسٹر روح الامین،کمیونٹی سیفٹی آفیسر پتوکی مسٹر عدیل اسلم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی کارگردگی کا بغور جائزہ لیا گیااس موقع پر کنٹرول روم انچارج مسٹر روح الامین نے ماہ اپریل کی ایمرجنسی رپورٹ پیش کی ۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 قصورنے ماہ اپریل کے مہینے میں1217 ریسکیو آپریشنز میں1667ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا‘141افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ41 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو گئے اس کے علاوہ 1485افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا اس دوران سروس نے اپنا سات منٹ سے کم اوسط ریکارڈ ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا ہے جبکہ قصورمیں آگ لگنے کی62 حادثات میں بروقت کاروائی اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچا یا گیا جس سے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم ہوا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی نے رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعد ریسکیو سیفٹی آفیسر اور کمیونٹی ٹیم کوہدایات دیں کی کہ عوام الناس میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کریں تاکہ بڑھتے ہوئے حادثات میں کمی لائی جا سکے۔اس کے علا وہ عو ا م ا لنا س کو بہتر میڈیکل سہو لیا ت ا و ر مفت ایمبو لینس سروس کے تحت ضلع قصور میں ریسکیو 1122 نے کل765 مریضوں کو لا ہور کے مختلف ہسپتا لو ں میں مفت منتقل کیا جس سے مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر ہو ئیں ۔

متعلقہ عنوان :