سعودی عرب، 13روز میں 62 دہشتگرد گرفتار

جمعہ 4 مئی 2018 12:10

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سعودی ریاستی سلامتی کے ادارے نے یکم سی13شعبان تک مختلف ممالک کے 62 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

سعودی ریاستی سلامتی کے ادارے کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں برس یکم تا 13 شعبان کے دوران 62 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنکا تعلق 11 ممالک سے ہے۔ تمام ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ گرفتار شدگان میں سے 29 کا تعلق سعودی عرب، 11سوڈان، 7مصر ، 2،2یمن اور شام، ایک، ایک روس، کینیڈا ، کرغیزستان، لبنان، ترکی اور اریٹیریا سے بتایا گیا ہے۔