تھیلیسیمیاکا عالمی دن بھرپورطریقے سے منایاجائیگا،صاحبزادہ محمدحلیم

جمعہ مئی 13:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء)فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم نے کہاہے کہ 8 مئی کو تھیلیسیمیا کا عالمی دن بھرپورطریقے سے منایاجائیگا،عوام میں موروثی مرض کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کیلئے سال بھرکے تقریبات منعقدکی جائیں گی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فرنٹیئرکے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹرفخرزمان ،ڈائریکٹرپبلک ریلیشن فاروق مہمند،ڈائریکٹرپروجیکٹ لائبہ فیاض اورہسپتال عملہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

صاحبزادہ محمدحلیم نے کہاکہ فرنٹیئرفائونڈیشن خون کے موروثی امراض کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اورامراض خون میں مبتلابچوں کوبلامعاوضہ ومعالجے کی سہولیات فراہم کررہاہے جس میں عوام خصوصاًمخیرحضرات کااہم کردارہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام ہمارے مالی عطیات،خون کے تھیلے اوردیگرآلات کی صورت میں ادارہ سے تعاون کرسکتے ہیں تاکہ معاشرے کوخون کے موروثی امراض سے پاک کیاجاسکے۔