وفاقی کابینہ نے باقی ماندہ دس فیصد عازمین حج کی قرعہ اندازی کی منظوری دیدی

کامیاب امیدوار پاسپورٹ متعلقہ بینک میں فوری جمع کرائیں‘ 80سال سے زائد عمر افراد کو ایک معاون لے جانے کی اجازت ہوگی‘ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی نیوز کانفرنس

جمعہ 4 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے باقی ماندہ دس فیصد عازمین کی قرعہ اندازی کی منظوری دیدی‘ کامیاب امیدوار پاسپورٹ متعلقہ بینک میں فوری جمع کرائیں‘ 80سال سے زائد عمر افراد کو ایک معاون لے جانے کی اجازت ہوگی‘ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ کو سردار محمد یوسف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ 2018 کو حج قرعہ اندازی کی گئی تھی عدالتی فیصلے کے مطابق ساٹھ فیصد سرکاری کوٹہ ہے 87ہزار 813 کا انتخاب یکم مارچ کو کردیا تھا چالیس فیصد کوٹہ پرائیویٹ حج سکیم والوں کے حصے میں آیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے باقی ماندہ دس فیصد عازمین کی قرعہ اندازی کی منظوری دیدی ہے قرعہ اندازی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

کامیاب امیدوار پاسپورٹ متعلقہ بینک میں فوری جمع کرائیں۔ مسلسل تین سال ناکام رہنے والوں کے لئے کوٹہ مختص کیا ہے۔ 80 سال سے زائد عمر کے افراد کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔ 80 سال سے زائد عمر افراد کو ایک معاون لے جانے کی اجازت ہوگی۔ گزشتہ پانچ سال میں حج پیکج میں کمی اور سہولتیں بہتر ہوئیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے حج کے حوالے سے کارکردگی وک ہر سطح پر سراہا ہے رواں سال حج کے لئے تین لاکھ 75 ہزار درخواستیں آئیں ڈالر کی ق یمت بڑھنے سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے 44 ہزار روپے کا خرچ فی کس بڑھا ہے۔

متعلقہ عنوان :