فلم ’’برفی‘‘ کے چائلڈ آرٹسٹ راہول ملہوترا کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

جمعہ 4 مئی 2018 14:39

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’برفی ‘‘ میں اداکار رنبیر کپور کے بچپن کا کردار ادا کرنے والے چائلڈ آرٹسٹ راہول ملہوترا کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’برفی ‘‘ میں اداکار رنبیر کپور کے بچپن کا کردار ادا کرنے والے چائلڈ آرٹسٹ راہول ملہوترا کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے جبکہ فلم فیسٹیل کے لئے ان کی مختصر فلم ’’جہاد نفس‘‘ منتخب کر لی گئی ہے جس میں وہ ایک مسلم لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کے کردار کے لئے تیاری بہت مشکل تھی کیونکہ ان کے پاس کوئی ریفرنس نہیں تھالیکن انہیں امید ہے کہ فلم پسند کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول 8 سے 19مئی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :