سری دیوی کا نیشنل ایوارڈ وصول کرنا باعث فخر اور دلوں کو گرما دینے والا لمحہ ہے، انیل کپور

جمعہ 4 مئی 2018 14:39

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ بونی کپور، جھانوی کپور اور خوشی کپور کا سری دیوی کا نیشنل ایوارڈ وصول کرنا ہمارے لئے باعث فخر اور دلوں کو گرما دینے والا لمحہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور نے ٹویٹر پر بونی کپور، جھانوی کپور اور خوشی کپور کا آنجہانی اداکارہ سر ی دیوی کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے باعث فخر اور دلوں کو گرما دینے والا لمحہ ہے۔ اداکار انیل کپور فلم ’’ریس 3‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :