زرمبادلہ ذخائر میں58کروڑ23لاکھ ڈا لر اضافہ

ذخائر17ارب23کروڑ6لاکھ ڈالر سے بڑھ کر17ارب71کروڑ29لاکھ ڈالر ہوگئے،مرکزی بینک

جمعہ مئی 15:07

زرمبادلہ ذخائر میں58کروڑ23لاکھ ڈا لر اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) گزشتہ ہفتے کے دوران 59کروڑ30لاکھ ڈالرسے زائد کے بھاری انفلوز کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا جبکہ سرکاری زرمبادلہ ذخائر بھی10ارب ڈالر کی سطح سے بڑھ کر دوبارہ11ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 27اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں58کروڑ23لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17ارب13کروڑ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر17ارب71کروڑ ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر59کروڑ33لاکھ ڈالر اضافے سے 11ارب51کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ10لاکھ ڈالر کی کمی سے 6ارب20کروڑ26لاکھ ڈالرکی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :