ویرات کوہلی نے سرے کائونٹی جوائن کر لی

جمعہ 4 مئی 2018 16:02

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے انگلش کائونٹی سرے سے معاہدہ کر لیا۔ وہ جون میں دورہ انگلینڈ سے قبل ایک ماہ کیلئے سرے کائونٹی کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کائونٹی کرکٹ کھیلنا ان کی دیرینہ خواہش تھی، اس سلسلے میں ایلیک سٹیورٹ اور سرے کائونٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ موقع فراہم کیا۔ واضح رہے کہ کوہلی اس معاہدے کے بعد اپنے ملک میں افغانستان کے خلاف واحد میچ نہیں کھیل سکیں گے۔