فصلوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی اورزہروں کے بے جا استعما ل سے اجتناب کرناضروری ہے، زرعی ما ہرین

جمعہ مئی 16:02

سلانوالی۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ فصلات میںجڑی بوٹیوں کے ذریعے ہو نے وا لی پیداواری نقصا ن کوکم سے کم رکھنااورزہروںکے بے جا استعما ل سے اجتناب کرناضروری ہے اس وقت دنیا میں زہروںسے پاک غذائی اجناس پھلوںاوردیگرفصلات پرتوجہ دی جا رہی ہے تا کہ انسا نی صحت کولاحق خطرات کی شرح کم سے کم سطح پررکھی جاسکے یہ رجحان پاکستان میں کا شت کاروں کیلئے باعث تقلیدہے تا کہ آنے والے سالوں میں عالمی سطح پر بڑھتی ہو ئی آبادی کوخوراک مہیاکرنے کے چیلنجزسے عہدہ براہ ہواجاسکے پوسٹ ہارویسٹ نقصانات کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی و جہ سے کم ہو نے وا لی پیداوار پرقابوپانے پربھی توجہ دیناہوگی زرعی ماہرین نے مزیدبتایا کہ نباتاتی طریقہ انسدادجڑی بوٹی عالمی سطح پرمقبولیت حاصل رکرہاہے اس لیے جڑی بوٹیوں کے تدار ک کرنے کے ساتھ ساتھ اس طریقہ سے زرساں کیڑوںپر بھی قابوپایا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :