البیراک مساجد آگاہی پروگرام۔خطیب جامع مسجد حنفیہ تعلیم السلام سے خطبہ جمعہ میں صفائی کی اہمیت کو شامل کرنے کی درخواست

یوسی 28 میں آگاہی کیمپ کا قیام،علاقہ مکینوں اور راہ گیروں میں آگاہی بروشیرز کی تقسیم، سنئیر منیجر آپریشنز محموت اوزتنچ کی نگرانی میں صفائی آپریشن

جمعہ 4 مئی 2018 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے جمعہ کے روز شادباغ سکیم میں واقع جامع مسجد حنفیہ تعلیم السلام میں ایک روزہ صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا۔ سرگرمی کا مقصد شہریوں بالخصوص نمازیوں میں جمعہ کے خطبات کے ذریعے صفائی ستھرائی کی اہمیت پر شعور اجاگر کرنا تھا تا کہ وہ شہر کو گندگی سے پاک رکھنے میں اپنا انفرادی کردار یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

البیراک ٹیم نے جامع مسجد کے خطیب صاحب سے خطبہ جمعہ میں صفائی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالنے کی درخواست کی جبکہ جامع مسجد کی انتظامیہ نے البیراک نمائندگان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ نمازِ جمعہ سے قبل علاقے میں صفائی آپریشن بھی کرایا گیا جس کی نگرانی سنئیر منیجر آپریشنز محموت اوزتنچ نے کی ۔بعدازاں، یونین کونسل 28 میں آگاہی کیمپ لگا کرالبیراک ٹیم نے یوسی چئیرمین حاجی بشیر احمدکے ہمراہ نمازیوں، علاقہ مکینوں اور راہ گیروں میں آگاہی بروشیرز تقسیم کئے ۔ سرگرمی کے اختتام پر آگاہی واک کابھی اہتمام کیا گیا۔البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز اور ولید اقبال بھی سرگرمی میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :